ہفتہ 11 مارچ 2023 - 16:31
افغانستان میں  صحافیوں کے پروگرام پر دہشت گرد حملہ، 32 افراد جاں بحق اور زخمی

حوزہ/ افغانستان کے مقامی خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بلخ کے مرکزی شہر مزار شریف میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے جس میں 32 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے مقامی خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بلخ کے مرکزی شہر مزار شریف میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے جس میں 32 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکا تبیان ثقافتی مرکز میں اس وقت ہوا جب صحافیوں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی، اس حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں کوئی صحافی نہیں تاہم زخمیوں میں بڑی تعداد صحافیوں کی ہے۔ ایک افغان اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ نہایت خطرناک تھا۔ جس وقت دھماکہ ہوا اس پروگرام میں 25 صحافی موجود تھے۔ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha